28 مئی، 2022، 6:19 PM

ایران کی حیدر 1 ڈرون اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي /ہم خطرے کو کم نہیں سمجھتے

ایران کی حیدر 1 ڈرون اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي /ہم خطرے کو کم نہیں سمجھتے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی کی موجودگی میں حیدر ڈرون اور کروز میزائل کی رونمائي کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی کی موجودگی میں حیدر1 ڈرون  اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي کی گئی۔

ایران کی حیدر 1 ڈرون اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي /ہم خطرے کو کم نہیں سمجھتے

اطلاعات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے ایرانی فوج کے 313 ویں اسٹراٹیجک بیس کا دورہ کیا ۔ جہاں انھوں نے جنگی ڈرونز طیاروں، میزائلوں اور الیکٹرانک سسٹمزپر مشتمل دفاعی نظام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ میجر جنرل باقری نے اس موقع پر حیدر1 ڈرون  اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي بھی کی۔

ایران کی حیدر 1 ڈرون اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي /ہم خطرے کو کم نہیں سمجھتے

میجر جنرل باقری نے اس موقع پر کہا کہ ہم خطرے کو کم نہیں سمجھتے، ہم اپنے دفاعی سسٹم کو جدید ترین بنانے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرتے۔ ایران آج پیشرفتہ ڈرونز بنانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔ ملکی اور قومی دفاع میں ہم سنجیدہ ہیں۔ ہم پرانے ہتھیاروں کو بھی جدید ترین ہتھیاروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایران کی مسلح افواج ملک اور قوم کے دفاع کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔ ہمارے جوان پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ایمانی قوت سے بھی سرشار ہیں۔

ایران کی حیدر 1 ڈرون اور حیدر 2 کروز میزائل کی رونمائي /ہم خطرے کو کم نہیں سمجھتے

News ID 1911012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha